ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی وزیرصحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈینگو، چکن گنیااور ملیریا جیسی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے میٹنگ کی

مرکزی وزیرصحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈینگو، چکن گنیااور ملیریا جیسی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے میٹنگ کی

Thu, 04 Jul 2019 23:39:17    S.O. News Service

نئی دہلی ،04؍جولائی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) چمکی بخار میں اپنی تیاری کو لے کر لوگوں اور اپوزیشن کے نشانے پر آئی مودی حکومت نے شاید سبق سیکھ لیا ہے، جس کے بعد آج مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے وزارت اور دہلی کے اسپتالوں کی میٹنگ کی۔اس اجلاس کا مقصد دہلی اور ارد گرد کے اسپتال ڈینگو، چکنگنیا، ملیریا اور سوائن فلو جیسی بیماری کے لئے کتنے تیار ہیں۔وزارت صحت میں ہوئی اس میٹنگ میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین، مرکزی صحت سیکرٹری، ایمس، آر ایم ایل ، صفدر جنگ، لیڈی ہارڈنگ اسپتال کے ایم ایس اور تینوں دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر اور افسر، این ڈی ایم سی اور دہلی کینٹ کے افسر شامل ہوئے۔اجلاس میں تمام اسپتالوں کو ہدایت کی کہ آنے والے موسم کو دیکھ کر تیاری رکھیں۔اسپتالوں میں ڈینگو، ملیریا اور چکنگنیا جیسی بیماریوں کے لئے ضروری ادویات کو دستیاب رکھیں۔اس کے علاوہ ٹیسٹ کے لئے ساری تیاری رکھیں۔ وہیں، ڈینگو اور چکنگنیا کے لئے وارڈ بنایا جائے۔وہیں دہلی حکومت اور تینوں بڑے شہروںکو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگو، چکنگنیا کی روک تھام کے لئے ضروری قدم اٹھائے۔اس کو لے کر بیداری مہم چلانے کی ہدایات دی گئی ہے۔اس سال اب تک 91 ڈینگو کے معاملے سامنے آئے ،جس 22 ڈینگو کے معاملے دہلی کے ہیں اور باقی معاملے دہلی سے باہر کے ہیں۔گزشتہ سال دہلی میں ڈینگو کے 6364 معاملے سامنے آئے تھے۔وہیں ملیریا کے 92 معاملے سامنے آئے ہیں، جس میں 44 معاملے دہلی کے ہیں۔گزشتہ سال ملیریا کے کل 894 معاملے سامنے آئے تھے۔اسی طرح اس سال چکنگنیا کے 26 معاملات کی تصدیق ہوئی۔


Share: